ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صومالی دارالحکومت میں خود کش حملہ،90 سے زائد ہلاک

صومالی دارالحکومت میں خود کش حملہ،90 سے زائد ہلاک

Sun, 15 Oct 2017 19:17:34    S.O. News Service

موغادیشو،15اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شورش زدہ افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کیے گئے خودکش ٹرک حملے میں 90 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اس حملے میں دیگر 120 افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس حملے میں کئی بسیں اور ایک سو سے زائد کاریں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ صومالی وزیر اطلاعات عبدالرحمٰن یاریسو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری الشباب نامی عسکری گروپ پر عائد کی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ بارود سے بھرے ہوئے ٹرک سے کیا گیا خود کش حملہ اتنا شدید تھا کہ دور دور تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔


Share: